انٹرٹینمنٹ

پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے : شاہد کپور

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے کہا کہ میں شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتا تھا

شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں والد اور بیوی سے متعلق وہ باتیں بتائی ہیں جو پہلے کبھی نہیں سنی گئیں۔ اداکار نے بیوی سے پیسے خرچ کرنے سے قبل اجازت لینے کے حوالے بتایا ہے۔

انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا کہ پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھا۔

اداکار نے کہا کہ اب شادی ہوگئی ہے، میرے بیوی بچے ہیں، اب پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں، اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو پیسے خود آپ کے پاس چل کر آئیں گے، بھارت کے ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے۔

والد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بنانا جانتے ہیں، اس وجہ سے دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close