پاکستان اگلے سال سینئرز کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا
پاکستان کو سینئرز کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی
پاکستان کو 40 پلس سینئرز کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ اگلے سال 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
نیوز کے مطابق 40 پلس سینئرز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنے دور کے معروف معروف کرکٹرز دورہ کرینگے جبکہ قومی ٹیم کی نمائندگی شاہد آفریدی، شعیب ملک، یونس خان محمد حفیظ سمیت دیگر اسٹارز بھی ایکشن میں ہوں گے۔
سینئرز ورلڈکپ میں 14 رجسٹرڈ ممالک میں سے 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کی اہل ہوں گی، رجسٹرڈ ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ، سری لنکا، کنیڈا، امریکہ، زمباوے، ویلز، نمیبیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
ورلڈکپ سے قبل مقابلوں کے حتمی ڈراز قبل 12 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین فواد اعجاز خان نےسینیرز ورلڈکپ کی میزبانی ملنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے میگا ایونٹ کو شایان شان انداز میں منعقد کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فواد اعجاز کے مطابق سینیرز ورلڈکپ میچز کراچی کے 6 مختلف گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، ہر میچ کی ایک اننگز 45 اوورز پر مشتمل ہونگی، ڈے اینڈ نائٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین کا کہنا ہے کہ سیمی فائنلز اور فائنل براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے، 40 سال سے زائد العمر معروف سابق ٹیسٹ اور انٹرنشنل کرکٹرز ایونٹ کی رونق میں اضافہ کریں گے۔