سندھ

پیپلز پارٹی کرپشن سے کمایا پیسہ ضمنی انتخابات میں خرچ کر رہی ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب پر لگا رہی ہے لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین اور قانون کے تابع ہونا چاہیئے لیکن پیپلز پارٹی نے سندھ میں نیب کا قانون ختم کرکے ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کی ہے، ہم پیپلز پارٹی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے پی ایس 114 میں تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور اس حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان ہی سرخرو ہوگی، جس کے بعد ثابت ہوجائے گا کہ ہماری جماعت علاقائی نہیں بلکہ قومی جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 2018ء کے انتخابات میں بھی کراچی سے کچھ نہیں ملے گا اور اب بھی پیپلز پارٹی کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ الیکشن میں لگا کر کچھ بھی حاصل نہیں کرسکے گی، 9 جولائی سے مظلوموں کے لئے انصاف کا آغاز ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close