یوتھ ونگ آج چاند رات قومی پرچم لے کر نکلیں اور لانگ مارچ کی ابتدا کریں : فواد چوہدری
اسلام آباد: عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ چاند رات کو جھنڈے لے کر نکلیں۔
تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں۔
پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں۔
تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں، آج چاند رات پرچم لے کر نکلیں اور لانگ مارچ کی ابتداءً کریں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/5ujuldzpCr
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 2, 2022
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ یوتھ ونگ کے نوجوان آج چاند رات قومی پرچم لے کر نکلیں اور لانگ مارچ کی ابتدا کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کارکنوں کو چاند رات پر قومی پرچم لے کر سڑکوں پر نکلنے کی کہا تھا۔
عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان بھی کررکھا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ سارے پاکستان کو پیغام ہے کہ تمام لوگ ابھی سے تیاری کریں، عوام کا سمندر اسلام آباد میں جمع ہوگا، ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ چاند رات کو جھنڈے لے کر نکلیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ساری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، لانگ مارچ کی کال صرف پی ٹی آئی نہیں تمام پاکستانیوں کے لیے ہے، اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا۔