اسلام آباد
حکومت نے توہین مذہب قوانین کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا: فواد چودھری
اسلام آباد: جعلی ویڈیوز، آڈیوز سے عمران خان کے کردار پر بات کی جائے گی ۔
فواد چودھری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، آج تک کسی حکومت نے ایسی حرکت نہیں کی جو موجودہ حکومت نے کی، حکومت نے توہین مذہب قوانین کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ اور وزیرقانون یہ بات فاتحانہ انداز میں بتارہے ہیں، انہوں نے دھمکیاں دیں جو کچھ ہوا وہ عوام کے سامنے ہے، عمران خان کیخلاف بڑی کردار کشی کی مہم کی تیاری جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز، آڈیوز سے عمران خان کے کردار پر بات کی جائے گی، 2018 میں ایک خاتون کو پیسے دیئے گئے پھر انہوں نے ایک کتاب لکھی۔
انہوں نے کہا کہ 88 کی دہائی میں بینظیر، نصرت بھٹو کیخلاف بھی مہم چلی تھی، آزادی کی تحریک ان معاملات سے رکنے والی نہیں ہے۔