دنیا

بل گیٹس کی سابق اہلیہ سے دوبارہ شادی کی خواہش

 بل گیٹس نے سابق اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا خواہش کا اظہار کیا ہے

دی سنڈے ٹائمز کے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی.

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا۔ جی ہاں! میں اسی بارے میں بات کر رہا ہوں کہ کیا میں میلنڈا سے دوبارہ شادی کروں گا؟۔ مستقبل کے حوالے سے میری کوئی پلاننگ تو نہیں لیکن اگر شادی ہوئی تو میلنڈا کا انتخاب کروں گا۔

واضح رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے گزشتہ سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی 27 سالہ شادی کے بعد علیحدہ ہورہے ہیں۔ رواں سال مارچ میں میلنڈا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close