سندھ

ایگز یکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس ،ایف آئی اے نے حتمی چالان جمع کرادیا

کراچی : ایف آئی اے نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کے خلاف سیشن جج جنوبی کی عدالت میں حتمی چالان جمع کرادیا۔نجی نیوز چینل ز کے مطابق چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ نے دنیا بھر میں 2لاکھ 45ہزار طالب علموں کو جعلی ڈگریاں دیں جس سے کمپنی کو 22کروڑ ڈالر آمدنی حاصل ہوئی ۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ 2010سے 2015تک جعلی ڈگریوں سے متعلق ریکارڈ جمع کرایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ جعلی ڈگری کیس میں سی ای او ایگز یکٹ شعیب شیخ اور دیگر گرفتار ہیں ۔جعلی ڈگری سکینڈ کیس کی سماعت کل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close