اسلام آباد

نواز شریف نے روش نہ بدلی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ قطری شہزادہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خط کو درست مان لیں تو ہر کالے دھن والا کسی کا خط لے آئے گا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ماضی دہرانا چاہتی ہے، صاف نظر آرہا ہے ملوث کردار ماحول کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں، یہ کردار عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے سے باز رہے، وزیر اعظم ذاتی مفاد کی خاطر جمہوریت کو داؤ پرنہ لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے روش نہ بدلی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close