سندھ
آج جو حکمران موجود ہیں وہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ہیں : مصطفیٰ کمال
کراچی: پہلے دن سے پتہ تھا ن لیگ، پی پی مل جائیں تو حکومت گرجائے گی۔
مصطفیٰ کمال کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے پتہ تھا ن لیگ، پی پی مل جائیں تو حکومت گرجائے گی، پی ڈی ایم پوائنٹ اسکورنگ کیلئے تھی اس لیے اس کا حصہ نہیں بنے، چھوٹی جماعت کا سینیٹ چیئرمین نہیں ہوسکتا پی پی نے ساتھ دیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں ہو کر اپوزیشن کے ساتھ کام کرتی ہے، ایم کیو ایم کو پہلے ہی وزارتیں چھوڑ دینی چاہیئے تھیں، آج جو حکمران موجود ہیں وہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں پونے 4 سال صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، ہر ادارہ ابتری کا شکار اور مزید نیچے جارہے ہیں۔