انٹرٹینمنٹ

ہم خوش ہیں تو ہی سب اچھا ہے اور تب ہی ہم کام کرسکتے ہیں

روحانیت میں پہلے دلچسپی کم تھی لیکن اب اس کے بنا کچھ نہیں ہے۔

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات سمجھ میں آگئی کہ یہ دنیا عارضی ہے، بس روحانی سفر ہی ہمارے کام آئے گا، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

فلموں اور ٹیلی ویژن سمیت بگ باس ہاؤس سے شہرت حاصل کرنے والی شہناز کور گل نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ روحانیت میں پہلے دلچسپی کم تھی لیکن اب اس کے بنا کچھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دراصل میری جو حقیقت ہے وہ بہت خالص ہے، مجھے روحانیت سے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔

شہناز کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی میں ذہنی صحت اہم ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ اگر ہم خوش ہیں تو ہی سب اچھا لگتا ہے اور تب ہی ہم کام کرسکتے ہیں، لہٰذا میرا روحانی سفر ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔

گزشتہ برس اپنے قریبی دوست اور بگ باس 13 کے شریک کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا کی موت کے باعث وہ کافی اداس رہیں، جس کے بعد سے ان کا رجحان روحانیت کی جانب ہوا۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کم تھا لیکن اب اس جانب زیادہ رجحان ہوگیا ہے اور روحانیت کا علم ہی اصل چیز ہے باقی کچھ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close