پنجاب

شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کا حکم

لاہور: ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close