گلگت بلتستان

جی بی ایل اے حلقہ 4، پیپلزپارٹی نے اسلامی تحریک کو شکست دیکر میدان مار لیا

ہنزہ نگر: پاکستان پیپلزپارٹی نے جی بی ایل اے 4 کے ضمنی الیکشن میں اسلامی تحریک کو شکست دیکر سب کو حیران کردیا ہے۔ عام انتخابات پر اس سیٹ پر اسلامی تحریک کے مولانا محمد علی شیخ کامیاب ہوئے تھے جن کی وفات کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ جی بی ایل اے 4 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق، پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے 6439 ووٹ حاصل لیکر میدان مار لیا ہے۔ ان کے مدمقابل اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار محمد باقر نے 5519 ووٹ حاصل کیے۔ اسلامی تحریک کے امیدوار کو مجلس وحدت مسلمین کی بھی بھرپور حمایت حاصل تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ نگر حلقہ 4 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ہدف تحریک اسلامی کو شکست دینا تھا۔ پیپلزپارٹی نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں پر واضح کیا تھا کہ مجلس وحدت اگر اپنا امیدوار کھڑا کرتی ہے تو بلامشروط ان کا ساتھ دیا جائیگا اور اگر مجلس وحدت پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتی ہے تو ان کی تمام شرائط کو تسلیم کیا جائیگا تاہم ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کے پیغام پر اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے اور ان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close