Featuredاسلام آباد

انہیں صرف اپنے کیسز بند کرنے کی فکر ہے

اسلام آباد: پوری کابینہ عدالتی بھگوڑے کے پاس لندن میں بیٹھی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ زرداری، فضل الرحمان کا بوجھ اٹھا کر ن لیگ نے سیاسی خودکشی کرلی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پوری کابینہ عدالتی بھگوڑے کے پاس لندن میں بیٹھی ہے۔ پچھلے 2 دن سے وزیراعظم ملک میں موجود نہیں ہے، ان کی ترجیحات میں عوام شامل ہی نہیں ہیں، پوری کابینہ عدالتی بھگوڑے کے پاس لندن میں بیٹھی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے عدالت میں کہا ہے ہم نے ٹرائل ہی نہیں کرنا، انہیں صرف اپنے کیسز بند کرنے کی فکر ہے، ای وی ایم کا خاتمہ، اوورسیز سے ووٹنگ کا حق واپس لینا ان کا مقصد ہے، تاریخ گواہ ہے بہت سے تفتیشی حکام کو راستے سے ہٹادیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں دھمکی دی گئی تو اس وزیر کا نام لیتے، بلاول بھٹو یوتھ کوٹے پر وزیرخارجہ بن گئے ہیں۔ زرداری، فضل الرحمان کا بوجھ اٹھا کر ن لیگ نے سیاسی خودکشی کرلی، ڈاکٹر رضوان کو 2 سال لگے ان کے خلاف شواہد جمع کرتے ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close