Featuredانٹرٹینمنٹ

مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر ان کی تقریر و خبر نہیں بنتی

ماڈل ایان علی کی سابق وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید

سیاسی مخالفین کے بعد اب پاکستانی ماڈل ایان علی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔

ماڈل ایان علی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان دو عادات شاید مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔

پہلی میرے نام پر ٹی آر پی کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت میں نہیں)، دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔

اپنےٹوئٹر پیغام میں ایان علی نے کہا کہ عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر ان کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close