اسمبل سے مستعفی ہوگئے ہیں لیکن سرکاری گاڑی آج بھی استعمال میں ہے
اسلام آباد: عہدے سے استعفے کے بعد سرکاری گاڑی اب تک اسد قیصر کے زیر استعمال ہے
ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر سپریم کورٹ پریس کانفرنس کے لیے سرکاری گاڑی میں آئے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے زیر استعمال سرکاری سفید بلٹ پروف لینڈ کروزر ہے۔
ذرائع ایکسائز آفس کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر GAE 190 سرکاری ہے، سیریل نمبر GA سے شروع ہونے والی گاڑیاں سرکار کے زیر استعمال ہیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ نوٹ اورمراعات دیکھ کر عمران خان اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہوجاتے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے اورملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے ایسے استعفیٰ دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ یہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی۔
جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ۔ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور PTI کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟ https://t.co/P1YeLanFhF
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2022
خیال رہے کہ اسد قیصر نے 9 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے بجائے استعفیٰ دیا تھا۔