جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو مستعفی ہونا چاہیئے، ہمارے خدشات سچ ثابت ہوگئے، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشی میں نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے ,آج ہمارے تمام خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ انصاف کو روکنے کیلئے بہت کوشش کی گئی ،حکومت کی جانب سے بلیک میل کرنے کیلئے میرے قریبی رشتہ داروں ،ساتھیوں پر کیسز کئے گئے حتیٰ کہ مجھ پر توہین عدالت کا کیس دائر کردیا گیا ۔نواز شریف نے چوری کو چھپانے کیلئے اداروں کا غلط استعمال کیا اور ان اداروں کی ساکھ خراب کی گئی ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب کچھ سامنے آگیا اور ثابت ہوگیا کہ مے فیئر فلیٹس کی اصل مالک مریم نوا ز ہیں جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،بس اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ شریف خاندان وزیراعظم ہاوس کس دن خالی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس مستعفی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے اور اب ملک پر بھی کسی منہ سے حکومت کریں گے،ساری قوم کیساتھ جھوٹ بولا گیا جبکہ سپریم کورٹ کے جج نے نواز شریف کا گاڈ فادر نام بالکل ٹھیک رکھاتھا ۔ وزیراعظم کیساتھ ساتھ ایازصاد ق کو بھی مستفی ہونا چاہیے کیونکہ یہ سب 30سے مل کر ملک لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔