بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیدیا
بھارتی میڈیا کے مطابق آج ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے این آئی اے سے کہا کہ وہ یاسین ملک کی مالی حالت معلوم کرے۔
عدالت نے یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔
یاسین ملک نے دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت کے سامنے یو اے پی اے ایکٹ کے تحت الزامات کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے سماعت 19 مئی تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔