سندھ

شہر کے ندی نالوں سے کچرا نکالنا میری ذمہ داری نہیں، میئر کراچی

کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ندی نالوں سے کچرا نکالنا میری ذمہ داری نہیں، حکومت سندھ کی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ندی نالوں سے کچرا نکالنا میری ذمہ داری نہیں، حکومت سندھ کی ہے، میرے پاس نہ اختیارات ہیں اور نہ کچرا اٹھانے کے وسائل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے بار بار درخواست کر رہا ہوں کہ کراچی کے عوام پر رحم کریں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکومت سندھ کے پاس ہے، بارش کا پانی نہ پہلے کھڑا ہونے دیا نہ اب ہونے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close