جو لوگ ڈی سیٹ ہوئے ہیں انہوں نے عمران خان کو سیاست سے ڈی سیٹ کیا
اسلام آباد: نااہل ٹولہ جو پہلے الیکشن کمیشن کو برا کہتا تھا آج اسے سلام پیش کررہا تھا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پنجاب حکومت پرکوئی اثر نہیں پڑے گا، عمران خان نے4سال اقتدار میں بیٹھ کر عوام کو لوٹا، شہباز شریف نے جو جو ریلیف دیا تھا انہوں نے اسے ختم کردیا۔
مریم اورنگزیب کہنا تھا کہ 4 سال دونوں ہاتھ سے عوام کو لوٹا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نااہل ٹولہ جو پہلے الیکشن کمیشن کو برا کہتا تھا آج اسے سلام پیش کررہا تھا۔
مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین نے پالیسیز پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انحراف کیا، یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنا چاہتے ہیں، 4 سال ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور تھے، جو لوگ ڈی سیٹ ہوئے ہیں انہوں نے عمران خان کو سیاست سے ڈی سیٹ کیا، منحرف ارکان نے عمران خان کی پالیسی سے عدم اعتماد کا اظہار کیا، آئین کے وقار کیلئے عدالتیں کھلیں توانہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔