اسلام آباد
پوپ فرانسس نے پاکستان کے دورے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت قبول کر لی
اسلام آباد:عیسائی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ ان کو وزیراعظم کی طرف سے دعوت نامہ وفاقی وزیر سردار یوسف اور کامران مائیکل نے پہنچایا۔
پوپ فرانسس کو پاکستان کا دورہ کرنے کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف کا خط پہنچایا گیا یہ خط سردار یوسف اور کامران مائیکل نے پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق پوپ کے دورہ پاکستان کی تاریخیں پاپ کا شیڈول دیکھ کر طے کی جائینگی۔