راولپنڈی: عدم اعتماد پالیسی نے معیشت تباہ کی،فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا الیکشن کا مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈوکراٹے سے؟ الیکشن کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادپالیسی نے معیشت تباہ کی،فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی، 31مئی سےپہلےفیصلےکرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔
الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے۔الیکشن کروانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کریں۔جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی۔31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 21, 2022