Featuredپنجاب

لانگ مارچ اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کرینگے

بہاولپور: پی ٹی آئی حکومت نے جو مہنگائی کی اس کا حسا ب دینا پڑے گا۔

راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دونگا، پی ٹی آئی حکومت نے جو مہنگائی کی اس کا حسا ب دینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لانگ مارچ اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کرینگے، اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں، اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دونگا۔

راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتا تھا کہ آگ لگادو، ماردو، اب کہتا ہے کہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا، 2018 میں ہمارے کارکنوں، امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا گیا، 2018 میں ن لیگ کے خلاف ہر قسم کے حربے اپنائے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close