Featuredخیبر پختونخواہ

ان کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ، یہ لوگ اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے

عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے،عالمی قوتیں چاہتیں ہیں ہم تقسیم درتقسیم ہو جائیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، کروڑ لوگ بھی کھڑے ہوں تو یہ لاش زندہ نہیں ہوسکتی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ لوگ اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے، سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، کروڑ لوگ بھی کھڑے ہوں تو یہ لاش زندہ نہیں ہوسکتی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے جلسوں میں کہا تھا کہ ہم حکومت کو سنبھال لیں گے اور سنبھال بھی لی، 4 سال کی خرابی چار دن میں نہیں سدھر سکتی ہے، پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے بڑا چیلنج ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، مشکل حالات میں سب کو ایک ہونا ہوگا، چین نے کہا ہے کہ دنیا اپ کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے،عالمی قوتیں چاہتیں ہیں ہم تقسیم درتقسیم ہو جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close