انٹرٹینمنٹ
سہانا خان آج اپنی 22ویں سالگرہ منا رہی ہیں
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان آج 22 سال کی ہو گیں ہیں
سہانا خان آج اپنی 22ویں سالگرہ منا رہی ہیں، جس پر انہیں شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد بھی دی جا رہی ہیں۔
سہانا خان کی والدہ گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’برتھ ڈے گرل‘‘ کا کیپشن لکھا، جس پر شوبز شخصیات اور صارفین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram
سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی فلم ’’دی آرکائیو‘‘ کے ساتھ اپنا بڑا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس میں امیتابھ بچن کے پوتے اگستیا نندا اور بونی کپور کی سب سے چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ اداکاری کی جا رہی ہے۔
فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں سہانا، اگستیا اور خوشی کے کرداروں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔