Featuredسندھ

کراچی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 170 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی : کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کی کوششیں جاری ہیں

کراچی سے پولیس نے پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 170 کارکنان کو گرفتار کر لیا، ان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کی کوششیں جاری ہیں، جسے روکنے کے لیئے پولیس مصروف عمل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے، زیادہ تر گرفتاریاں ساوتھ زون سے کی گئی ہیں ، پولیس نے گرفتار کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کی خلاف وزری پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close