Featuredاسلام آباد
حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا
اسلام آباد : حکومت نے آٹا بھی مہنگا کردیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر 20 کلوآٹے کا تھیلا 980 روپے کا ہوگیا جبکہ دس کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا ہوکر 490 روپے کا ہوگیا۔
وزارت صنعت وپیداوارنےآٹےکی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے 980 روپے اور 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت400 سے 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ریجنل اکاونٹس آفیسرکو قیمتوں سے متعلق وئیر ہاوسزکا دورہ کرنے اور یوٹیلیٹی اسٹورزوئیر ہاوسزمیں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔