سندھ

سندھ ہائی کورٹ نمرہ کاظمی کی عدم بازیابی پر برہم

کراچی : پولیس نمرہ کاظمی کو بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔ نمرہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت پولیس افسران پر سخت برہم ہوگئی۔

عدالت نے کہا کہ آپ پروفیشنل ملزموں کو کیسے پکڑتے ہیں؟ ایک معصوم بچی کو آپ ڈھونڈ نہیں سکتے؟ پولیس بازیاب نہیں کرا پارہی تو کیا رینجرز کو حکم کریں؟

عدالت نے تنبیہ کی ہے کہ آپ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ پیر سے پولیس کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کریں گے۔ یہ بچی کوئی تخریب کار تو نہیں ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے سنگین نتائج ہونگے۔ عدالت نے آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو پیر کو 11 بجے تک طلب کرلیا۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ کو بھی نمرہ کاظمی، دعا زہرہ کی بازیابی میں معاونت کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close