عمران خان نے آج جو باتیں کیں وہ 4 سال کے دوران کیوں نہیں کی : مریم اورنگزیب
اسلام آباد: عمران صاحب آپ کے پاس اب اپنے ماتم کے سوا کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے آج جو باتیں کیں وہ 4 سال کے دوران کیوں نہیں کی، 4 سال آپ کے پاس حکومت اور اختیار تھا، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ مکانات نہیں بناسکے، آپ نے 4 سال صرف انتقام کی سیاست اور حکومت کی، آپ کے پاس اب اپنے ماتم کے سوا کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے ملک میں یونیورسٹی اور اسپتال کچھ نہیں بنایا، سپریم کورٹ نے آپ کو ایچ 9 گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی، اگر آپ کا احتجاج پرامن تھا تو اسلحہ کیوں جمع کیا؟، میٹرو اسٹیشن اور درختوں کو جلانا کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بتائیں پولیس کانسٹیبل کیسے شہید ہوا؟، اگر آپ سرکاری املاک کو جلائیں گے تو یہ پھر جمہوریت نہیں، 20 لاکھ لوگ جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا 20 ہزار لوگ ہی لے آتے، عمران صاحب آپ کو اب مذاکرات کی آڑ میں این آر او نہیں دیا جاسکتا، ملک میں آئندہ عام انتخابات اگست 2023 کو ہوں گے۔