تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفی دینے والے تحریک انصاف کے اراکین کو تصدیق کے لیے چھ جون کو طلب کرلیا
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی تعداد ایک سو اکتیس ہے ، استعفوں کی تصدیق کا عمل دس جون تک جاری رہے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کےاراکین نے گیارہ اپریل کو مستعفی ہونے کااعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفی دیا تھا کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری۔
— National Assembly of Pakistan🇵🇰 (@NAofPakistan) May 30, 2022
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 9 اپریل 2022 کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے اس کے اگلے روز ہی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔