Featuredخیبر پختونخواہ

یہ عوام میں جاتے ہیں تو چور اور ڈاکو کے نعرے لگتے ہیں

پشاور: اب لوگوں کو پتہ چلنا چاہیئے کہ غلامی کی کتنی بڑی قیمت اٹھانی پڑی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی جمہوری حکومت کو کرپشن پر نہیں ہٹایا گیا ، جن کھلاڑیوں نے سازش کرکے حکومت گرائی ان کا خیال تھا مٹھائی بٹے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، وکلا اور عدلیہ کا اس وقت ملک بچانے کیلئے بہت اہم کردار ہے، آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، بیرونی سازش کا مقابلہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان آج جہاں کھڑا ہے وہاں جج اور وکلا کا بہت زیادہ امتحان ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ کا سسٹم قریب سے دیکھا ہے، انگریزوں کا جو جمہوری سسٹم ہے اسے جوڈیشل سسٹم سپورٹ کرتا ہے، انگریزوں کے سسٹم کی بنیاد ایک ہے اور وہ اخلاقیات ہے، انہوں نے جمہوری سسٹم میں اخلاقیات کی بنیاد رکھی اور پاکستان میں ساری حکومتیں کرپشن کی وجہ سے گئیں، پہلی بار پاکستان کی جمہوری حکومت کو کرپشن پر نہیں ہٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ میں پہلی بار معاشی طور پر مستحکم ہوا، ملک میں ٹیکس کی زیادہ کلیکشن ہوئی، کسانوں کو ریکارڈ پیسہ ملا، ہمارے دور میں پاکستان میں تاریخ سے زیادہ ترسیلات زرآئیں، اوورسیز نے ریکارڈ پیسہ بھیجا، مشکل وقت ہم نے برداشت کرلیا، جب حکومت ہٹائی گئی اس وقت پاکستان مشکل وقت سے نکل کر آگے جارہا تھا، جن کھلاڑیوں نے سازش کرکے حکومت گرائی ان کا خیال تھا مٹھائی بٹے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے تحت جو وقت ہم پر ہے اس کا مقابلہ کرنا ہے، ڈونلڈ لو دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا، ڈونلڈ لو کہتا ہے تحریک عدم اعتماد سے ہٹادیا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، ہمارے واشنگٹن کے سفیر نے مراسلہ بھیجا کہ ڈونلڈ لو نے دھمکی دی، مسئلہ بنا کہ میں نے ان سے کہا دوستی سب سے کریں گے، امن میں آپ کے ساتھ ہونگے لیکن جنگ میں آپ کا ساتھ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ نائن 11 سے ہمارا کیا تعلق تھا، بار بار پوچھتا ہوں ہم کیوں جنگ میں شریک ہوئے، مشرف کو بھی امریکی دھمکی آئی کہ مدد نہ کی تو آپ کیساتھ یہ کردینگے، ہمارے سربراہ کو اس وقت جرات نہیں کہ کہتا میں کیوں آپ کی جنگ میں کھڑا ہوں، ہماری پالیسی ہے کہ پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرے گا، اب لوگوں کو پتہ چلنا چاہیئے کہ غلامی کی کتنی بڑی قیمت اٹھانی پڑی، مجھے عوام نے ووٹ دیا میری ذمہ داری میری قوم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جو شکست ہوئی اس کا ملبہ بھی ہم پر ڈال دیا، ہم کسی سے برے تعلقات نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں چاہتے، جب شریف اور زرداری اقتدار میں تھے 400 ڈرون حملے ہوئے، کسی نے تحقیقات ہی نہیں کی کہ ڈرون حملوں سے کتنے معصوم لوگ مرے۔ گاؤں، شادیوں، باجوڑ کے مدرسے پر حملہ ہوا، 62 بچے جان سے گئے، امریکا ڈرون حملے کرتا تھا ہمارے حکمران ایک لفظ نہیں کہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کون سا قانون اجازت دیتا ہے آپ فیصلہ کریں یہ دہشتگرد ہیں اسے مار دو، چاہتا ہوں وکلا برادری میرے ساتھ کھڑی ہو، امریکا کی جنگ میں 80 ہزار جانیں گنوا بیٹھے، قبائلی علاقہ تباہ ہوگیا، ماضی میں اوپر غلام بیٹھے تھے کسی نے ایک بار بات نہیں کی، پیسے کے دو غلاموں نے ایک بار بھی اس پر بات نہیں کی، ان دو غلاموں کو اسی لیے دوبارہ لایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل لے رہا ہے، بھارت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کردی، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت اوپر کردی، آپ عوام کیلئے نہیں بلکہ کسی اور کو خوش کرنے کیلئے فیصلے کرتے ہیں، یہ عوام میں جاتے ہیں تو چور اور ڈاکو کے نعرے لگتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کہتے تھے کہ فیملی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، شریف خاندان جیسے زیادہ غلیظ اور گھٹیا لوگ نہیں دیکھے، سپریم کورٹ نے ان کا نام سسلین مافیا رکھا جو درست ہے، انہوں نے بینظیر اور انکی والدہ کی تصاویر لاہور میں پھینکی تھیں، یہ مافیا لوگوں کو خرید لیتا ہے یا ختم کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک آزادی میں شرکت کی مجھے جیل میں بھی ڈالا گیا تھا، جو ظلم انہوں نے کیا وہ مشرف کیخلاف تحریک میں بھی نہیں ہوا، دوسرا یہ چیری بلاسم ہے ، جتنا بزدل آدمی ہوتا ہے وہ اتنا ہی ظالم ہوتا ہے، شہباز شریف نے 97 اور 98 کے درمیان ریکارڈ لوگ پولیس مقابلے میں مروائے، بزدل آدمی کی نشانی ہے کہ وہ مظلوم کو دبا دیتا ہے، حمزہ ککڑی جب سے آیا ہے مرغی کی قیمت ہی دگنی ہوگئی ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close