عمران خان ملک توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں : پی پی رہنماء
اسلام آباد : عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک بھی نہیں ہے، جو ان کے ساتھ ہیں وہ ٹھیک، باقی سب دشمن ہیں۔
پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک بھی نہیں، پیپلز پارٹی نے مشکلات برداشت کیں، لیکن پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کے ملک کے تین ٹکروں والے بیان سے متعلق پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے بیانات کے خلاف اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک بھی نہیں ہے؛ جو ان کے ساتھ ہیں وہ ٹھیک، باقی سب دشمن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکلات برداشت کیں، لیکن پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ عمران خان اتنے پریشان ہوچکے کہ سمجھتے ہیں صرف ان کے پاس عقل ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ عمران خان کا میڈیا پر بلیک آؤٹ ہونا چاہیئے۔ وہ صرف خود حکومت میں رہنا چاہتے ہیں۔ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے اور وفاق کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں۔ اپنی فورس مرکز کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔