لاہور: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
لاہور سمیت بڑے شہروں میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے جبکہ طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ سے زائد ہے۔
چھوٹے شہروں اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قلت سے متعدد پلانٹس بند ہیں، گیس نہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ لیسکو میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔