Featuredپنجاب

وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی

لاہور:  پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ کو ختم کر دیا ہے۔

پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پرصوبائی حکومت نے وزرا کا سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

صوبائی وزیرعطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء نے سرکاری پٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے پٹرول کوٹہ کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے،پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا سمگل نہ ہو، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم حصول کا ہدف پورا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close