Featuredپنجاب

یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے : مریم نواز

لاہور:  سابق دور میں ہر شعبے میں تباہی پھیلائی گئی، فرح گوگی صرف پنجاب کا نہیں پورے ملک کا حق کھا گئی۔

مریم نواز کا لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، سوشل میڈیا کی افادیت آج بڑھ رہی ہے، ہم سب نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنی ہے، پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی؟، اس وجہ سے حکومت لی کہ ملک کو موجودہ صورتحال میں آگے لے کرجانا ہے، سابق دور میں ہر شعبے میں تباہی پھیلائی گئی، یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے، ایک بچہ جس کی عمر 70سال سے اوپر ہے وہ انقلاب لانے نکلا ہے، گھر سے نکلا بچہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا، نااہل شخص نے اسلام آباد میں جلاو گھیراؤ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی فرنٹ پرسن تھیں، فائدہ اٹھانے والے عمران خان تھے، فرح گوگی صرف پنجاب کا نہیں پورے ملک کا حق کھا گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل آڈیو چل رہی تھی بشریٰ بی بی کہہ رہیں تھیں 3 نہیں 5 قیراط کا ہیرا چاہیے، فرح گوگی فرنٹ پرسن تھیں، فائدہ اٹھانے والے عمران خان تھے، ایک تالہ کھلوانے کے لیے 5 قیراط کا ہیرا لیا گیا، جس نے کوئی 4 سال میں کوئی کام نہیں کیا وہ کیا پڑھ پائے گا، جو شخص 4 سال حکومت کرکے گیا وہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرچی پڑھ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا، ن لیگ کو سیاست کی نہیں ریا ست کی فکر ہے، سپر پاور ملک کو دھمکیاں دینے والا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہا ہے، ہم لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کو ختم کرنے آئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close