اسلام آباد : اگر انتخابات کے ذریعے جلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔ پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، حالات قابو سے باہر ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ معیشت بتدریج بگڑ رہی ہے۔ ہر نیا دن معاشی شعبے سے کوئی بری خبر لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاملات کو بہت بگاڑ چکی ہے، اب حالات ان کے قابو سے باہر ہیں۔ اگر انتخابات کے ذریعے جلد استحکام نہ لایا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔