سندھ

الیکشن کمیشن میں پی ایس 114 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ایس 114 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے دال میں کچھ کالا نہیں، بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔ الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے مزید کہا کہ پولنگ اسکیم غلط بنائی گئی تھی، نادرا کے ذریعے انگوٹھوں کی شناخت کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی بھی استدعاکی ہے۔ واضح رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23840 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے تھے، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close