Featuredاسلام آباد
پاکستان کی معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے
اسلام آباد: وقت کا تقاضہ ہے تمام سیاسی قوتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ قوم اس وقت یقیناً ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، حالات کے مطابق مشکل فیصلے ضروری تھے، انشاءاللہ ہم اس دور سے گزریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، وقت کا تقاضہ ہے تمام سیاسی قوتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں، میثاق معیشت کے تحت پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔