اسلام آباد

امید ہے جولائی میں لو ڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی : وزیر توانائی

اسلام آباد:  بجلی بچانے کے لیے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کا پلان ہے، ہفتے کو بھی مارکیٹوں کو بند کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار جبکہ طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کوئلے کی کمی کو پورا کر لیا گیا ہے، کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، امید ہے کہ جولائی میں لو ڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی، کوشش ہے 2سے3ہفتوں میں بجلی کی پیدوار میں مزید اضافہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، شنگھائی الیکٹرک سے بھی گفتگو جاری ہے، عذاب عمرانی کے سبب شنگھائی الیکٹرک پر اجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا، بجلی بچانے کے لیے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کا پلان ہے، ہفتے کو بھی مارکیٹوں کو بند کرنے کی تجویز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close