Featuredسندھ

عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازم کمرے کے اندر گئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت بیہوش تھے، ملازم نے ڈاکٹر عامرلیاقت کو اسپتال منتقل کیا ،ان کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا، جس کے باعث ممکن ہے ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کو گذشتہ رات دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی ، صبح بھی تکلیف میں اضافہ ہوا لیکن وہ اسپتال نہیں گئے ، رکن قومی اسمبلی رات بھر روتے بھی رہے۔

پولیس کی جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا تھا کہ ہمیں ریسکیو حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ،عامر لیاقت کا گھر بریگیڈ تھانے کی حدود میں ہے ،ڈاکٹر رپورٹ کے بعد ہی مزید بتا سکیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close