Featuredاسلام آباد

کے الیکڑک صارفین کیلئے بجلی ایک بار پھر مہنگی

اسلام آباد : کے الیکڑک نے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

نیپرا نے کے الیکڑک کے لیے مجموعی طور پر بجلی 7 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی 7 روپے 80 پیسے اضافے کی منظوری دو مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی۔ جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6 روپے 49 پیسے اور جنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا نے فیصلے کے نوٹیفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ دوسری طرف کے الیکٹرک صارفین کیلئے دو الگ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی ایک روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اپریل تا جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 95 پیسے اور اکتوبر تا دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 47 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close