کراچی میں وی آئی پی کلچر نے ایک نوجوان سے اسکا مستقبل چھین لیا
کراچی : وی آئی کلچر نے ایک نوجوان سے اسکا مستقبل چھین لیا، موٹر سائیکل کی ڈبل کیبن گاڑی سے معمولی ٹکر پر گاڑی میں سوار افراد نے نوجوان پر تشدد کیا، جسکے باعث زخمی نوجوان کی دیکھنے اور سننے کی صلاحیت شدید متاثر ہوگئی، اہلخانہ نے حکمرانوں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
کراچی میں صدر کے علاقے میں چند روز قبل موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ڈبل کیبن گاڑی سے ہلکی ٹکر ہوگئی تھی، جس پر گاڑی میں سوار افراد کے شدید تشدد سے نوجوان معذور ہوگیا۔
نوجوان بہادرآباد دھوراجی کالونی کے رہائشی معذور نوجوان کے بھائی کا کہنا ہے موٹر سائیکل کی ٹکر سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوا تاہم گاڑی پر سوار افراد کے تشدد کے باعث اسکے بھائی کی سننے اور دیکھنے کی صلاحیت شدید متاثر ہوئی ہے۔
بھائی نوجوان کی ماں بیٹے کی معذوری پر نڈھال ہے، اسکے چہرے کی بے بسی اور لاچارگی حکمرانوں سے انصاف کی اپیل کر رہی ہے۔
معذور نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کلچر کو نہ روکا گیا تو آئندہ کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔