اسلام آبادتجارت

موبائل فونز کی درآمد پر 16 ہزار تک لیوی عائد

نئے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کردی گئی۔

فنانس بل 23-2022 کے مطابق بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی مقرر کی گئی ہے۔

200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپے لیوی عائد ہوگی، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے لیوی دینا ہوگی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں 500 ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔

700 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے جبکہ 701 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار روپے لیوی عائد ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close