اسلام آباد
جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا
اسلام آباد: بجٹ سے پہلے 60 روپے پیٹرول، 6 روپے یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہوا۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، امپورٹڈ حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بجٹ آنے سے پہلے ایک منی بجٹ پیش کیا گیا، منی بجٹ صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے پیش کیا گیا، بجٹ سے پہلے 60 روپے پیٹرول، 6 روپے یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا اعلان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی 60 روپے لگانے پر قیمت 275 روپے تک چلی جائے گی، 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے رہ رہی ہے، اشیائے خورونوش مہنگی ہورہی ہے۔