لاہور : پرویز الہی اپنی بوٹی سیاست کیلئے اوچھی حرکتوں پر آگئے ہیں
عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے، بجٹ نے حمزہ شہباز اور ظہور الہٰی روڈ پر نہیں بٹنا ہے، یہ پنجاب کی عوام کا بجٹ ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نہ بننے کا غم ہے، انہیں عقل اور تمیز نہیں آرہی ہے ، عوامی بجٹ کو پاس ہونا چاہیے۔ پرویز الہی اپنی بوٹی سیاست کیلئے اوچھی حرکتوں پر آگئے ہیں، ان کا اچھا علاج ہے، لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔ ان کا علاج ضرور کریں گے۔