انٹرٹینمنٹ

ماڈل و میزبان متھیرا نے دعا زہرا کو خود غرض قرار دے دیا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا کہ دعا زہرا ایک خود غرض لڑکی ہے

ماڈل متھیرا  دُعا زہرا کے والد کے حالیہ ویڈیو بیان پر ردّعمل دینے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میں دُعا زہرا کیس سے بہت تھک گئی ہوں اور تنگ آ گئی ہوں۔‘

متھیرا نے کہا کہ  دُعا کے والد کو سمجھنا چاہیے کہ اُن کی بیٹی گھر واپس آنا نہیں چاہتی ۔

متھیرا نے کہا کہ یہ اغوا کا معاملہ نہیں ہے، وہ اصل گمشدہ لڑکیوں کے کیسز کو برباد کر رہے ہیں ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ  اس ڈرامے کو بند کریں۔

واضح رہے کہ دُعا زہرا کی والدہ اور والد بیٹی کی شادی کو تاحال دباؤ اور مافیا کے ملوث ہونے کے نتیجے میں ایک جھوٹ قرار دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close