Featuredاسلام آباد
ایف بی آر کا نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرایا تو سم بلاک کردی جائے گی
ایف بی آر نے نئے فائنینس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایف بی آر کو بنیادی سہولیات منقطع کرنے کے اختیارات مل گئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرایا تو سم بلاک کردی جائے گی، نان فائلر کا بجلی، گیس کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا۔
ایف بی آر نے بتایا کہ متعلقہ موبائل فون، بجلی، گیس کمپنی کو نام بھجوایا جائے گا۔
اس کے علاوہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے تجویز کی حمایت کردی ہے۔