سیلاب سے بنگلہ دیش کی صورتحال خراب ، ہزاروں گھر زیر آب
ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ہزاروں گھر زیر آب آگئے
حکام نے بتایا کہ شمالی اور شمال مشرق کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری بیانات کے مطابق، بنگلہ دیش کے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ہزاروں گھر زیر آب آگئے اور لاکھوں افراد پھنس چکے ہیں، انخلاء اور امدادی کاموں کے لیے فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسیات کے مطابق ملک بھر کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی بڑھ رہا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ سنم گنج اور سلہٹ اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی بنگلہ دیش کے للمونیرہاٹ، کوریگرام، نیلفاماری اور رنگ پور اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
سلہٹ کے عثمانی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے تک پانی پہنچنے کے باعث پروزایں بھی منسوخ کردیں گئیں ہیں۔
پچھلے مہینے، بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے اوپر سے آنے والے پانی کے بہاؤ سے شروع ہونے والا پری مون سون کا سیلاب، بنگلہ دیش کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں سے ٹکرایا، جس سے فصلیں تباہ ہوئیں اور گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔