Featuredاسلام آباد
حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دیا جائے
اسلام آباد : اس کثیرالجماعتی اتحاد کے لیے ’لوٹا‘ موزوں ترین انتخابی نشان ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا۔
خط میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دوسرے کیخلاف برسرِ پیکار جماعتیں انتخابی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہیں، لازم ہے کہ ان تمام جماعتوں کو ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کو انفرادی انتخابی نشانات سے روک کر مشترکہ انتخابی نشان دیا جائے۔
اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ ہماری رائے میں اس کثیرالجماعتی اتحاد کے لیے ’لوٹا‘ موزوں ترین انتخابی نشان ہے۔