Featuredاسلام آباد
ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا
اسلام آباد : اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلی کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی، لیکن جو حل دیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلی کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔