خیبر پختونخواہ

نواز شریف سے استعفٰی نہیں مانگتے، کیونکہ یہ عمران خان کا ایجنڈا ہے، غلام احمد بلور

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا کہ فاٹا کی عوام کو وہ حقوق دیئے جائیں جو دیگر پاکستانیوں کو دیئے جا رہے ہیں۔ پشاور سٹی ٹاؤن میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے استعفٰی نہیں مانگتے، کیونکہ یہ عمران خان کا ایجنڈا ہے، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، نواز شریف نے فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنے کی بات شروع کی، اب اپنی بات پوری کریں۔ اے این پی رہنماء نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صوبائی حکومت کو سیاسی، آئنی اور مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب میں وزیراعلٰی پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے بینظیر بھٹو اور آفتاب شیرپاؤ کو آدھے راستے میں چھوڑا، اسی طرح وہ عمران خان کو بھی چھوڑیں گے، خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ کی حالت بھی پرویز خٹک جیسی ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close